ضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی کے گاؤں عظمت آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہاشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا
ضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی کے گاؤں عظمت آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہاشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سپہر چار بجے ایک دم مطلع ابر آلود ہو گیا۔ تھوڑی ہی دیر میں تیز گن گرج کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران زور دار کڑک کے ساتھ آسمانی بجلی رہاشی مکان کے اوپر گر گئی جس سے مکان آگ کی نذر ہوگیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی وئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔