logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

جا پالنا پرگتی پرانا لیکا پروگرام کے تحت فلاحی اسکیمات سے متعلق شعور بیداری پروگرام فیسII،جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا خطاب

حیدر آباد 26 اپریل (سرفراز نیوز ایجنسی)۔ پرانے شہر حیدرآباد کے اُردو مسکن خلوت میں حکومت کے پر جا پالنا پرگتی پرانا لیکا پروگرام کے تحت فلاحی اسکیمات سے متعلق شعور بیداری فیسII مہم ریاست گیر سطح پرتمام اردو اکیڈیمی کمپیو ٹر ٹر ئننگ سنٹرس اور لائبریریز کی توسط سے چلائی جائے گی۔ اردو اکیڈیمی کی اسکیمات سے عوام کو واقف کرانے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے فلاحی اسکیمات کے متعلق شعور بیداری کے لئے اردواکیڈیمی کے عہدیداروں اور ریاست کے تمام اردو اکیڈیمی کمپیو ٹر ٹر ئننگ سنٹرس اور لائبریریز کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان نے کہا کہ ریاست کے تمام اردو اکیڈیمی کمپیو ٹر ٹر ئننگ سنٹرس کو اپ گریڈ کیا جائیں گا‘ محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی اسکیمات کے تحت بے روز گار نوجوانوں کے لئے فری کمپیوٹر کورسس سیکھنے کا سنہری موقع عنقریب آغاز کیا جارہا ہے‘ باقاعدہ طور پر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی اسکیم کے تحت چلائے جانے والے کمپیوٹر ٹریننگ کورس کا اہلیتی امتحان رکھا جائے گا اس تعلق سے عنقریب درخواستیں طلب کی جائے گی اور اس کے علاوہ تمام اردواکیڈیمی لائبریریز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔اردو اکیڈیمی کے تحت ریاست کے تمام ضلع سطح پر فلاحی اسکیمات پر موثر انداز میں عمل آوری کی جارہی ہے۔ اقلیتوں‘ اردو حضرات اور بے روز گار نوجوانوں اردو اکیڈیمی کے تمام اسکیمات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے اور کہا کہ اردو زبان کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑ نے کی ایک عملی کوشش ہے اور طلبہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے اس فری کمپیوٹر کورس میں ضرور حصہ لیں اور روشن مستقبل کے لیے خود کو تیار کریں اور اردو حضرات و قارئین سے خواہش کی گئی ہے تمام اردواکیڈیمی لائبریریز میں تشریف لاکر اردو اخبارات وغیرہ کا مطالعہ کریں‘ صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنا ب وی کرشنا نے کہا کہ اقلیتی بہبود تلنگانہ اردو اکیڈیمی فلاحی اسکیمات کی موثر انداز میں تشہیر کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی سطح پر اردو حضرات‘ نوجوانوں اور خواتین کے لئے کئی اسکیمات و متعارف کی جائیں۔ اردو اکیڈیمی کے سپرٹنڈنٹس جناب شیخ اسمعیل‘ جناب پی عطا اللہ خان‘ سینئر اسسٹنٹس ڈاکٹر محمد احتشام الدین خرم‘ جناب اطہر خان‘ جونیر اسسٹنٹس جناب انور علی خان‘ محمد جنید اللہ بیگ‘ شیخ اسمعیل‘ عبدالذاکر‘ محمد رفیع‘نبیلہ کوثر‘‘ اسٹاف اراکین شیخ اختر حسین‘ محمد یوسف خان‘ شیخ سجاد‘ محمد معین خان‘ ذاکر حسین‘ محمد ابراہیم‘ محمد فضل الرحمن‘ ارون کمار محمد حیدر ولی‘ فیصل‘ معین الدین‘ گوپال ریڈی‘ سید سلیم‘ شوکت خان‘ محمد عارف اور دوسروں نے شرکت کی۔

0
152 views

Comment