logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

Bihar ke jila araria mein ek nihaayat khaufnak vakaiah pesh aaya Jahan ek mamuli Tana Ja Chand ghanton mein do halaton mein badal gaya aur pura faila

بہار کے ضلع ارریہ میں ایک نہایت خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک معمولی تنازع چند گھنٹوں میں دو ہلاکتوں میں بدل گیا اور پورا علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں آ گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ فوربس گنج کے علاقے میں پیش آیا، جہاں جوگ بنی کے رہائشی نبي حسین، جو پیشے سے ڈرائیور تھے، کا ایک سڑک کنارے روي نامي شخص سے پارکنگ کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم روی چوہان نے غصے میں آ کر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چند ہی لمحوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ملزم نے نبى حسین پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں بے دردی سے قتل کر دیا، حتیٰ کہ سر تن سے جدا کر دیا گیا۔
لوگ خوفزدہ کھڑے رہے، کچھ ویڈیوز بناتے رہے، مگر کوئی آگے بڑھ کر روک نہ سکا۔
واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید غصہ پھیل گیا۔ مقتول کے اہل خانہ اور مقامی افراد نے ملزم کو تلاش کر کے پکڑ لیا اور اسے واپس اسی مقام پر لا کر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی موجودگی کے باوجود ہجوم قابو میں نہ آسکا اور ملزم وہیں دم توڑ گیا۔۔

75
1343 views

Comment