logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

کون سے سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہیے

کون سے سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہیے
سپلیمنٹ انڈسٹری فارماسوٹیکل سے تین گنا بڑی انڈسٹری ہے۔

آج کی پوسٹ میں ہم بات کریں گے کہ کون سے سپلیمنٹ کبھی بھی استعمال نہیں کرنے چاہیے

1- پری ورک آؤٹ سپلیمنٹس
پری ورک آؤٹ میں اکثر بہت زیادہ مقدار میں کیفین ہوتی ہے
اور کئی بار DMHA یا DMAA جیسے سخت کمپاؤنڈ بھی شامل ہوتے ہیں

یہ چیزیں زیادہ تر پروفیشنل باڈی بلڈرز یا ویٹ لفٹرز کے لیے بنائی جاتی ہیں
ایک عام انسان جو ریگولر ٹریننگ کرتا ہے اس کے لیے یہ نہ ضروری ہیں اور نہ ہی محفوظ

میں نے خود ایک دو بار استعمال کیا
نیند خراب ہوئی
پسینہ بہت زیادہ آیا
دل گھبراہٹ ہوئی

کئی بار بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے اور نقصان ہو سکتا ہے

ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ عادت پڑ جاتی ہے
پھر بندہ کہتا ہے کہ اس کے بغیر ورک آؤٹ ہی نہیں ہوتا

میں آج بھی پری ورک آؤٹ میں ایک کھجور اور ایک چھوٹا کپ کافی لیتا ہوں
اتنی انرجی ہوتی ہے کہ ایک گھنٹہ بغیر تھکن کے ورک آؤٹ ہو جاتا ہے

2- ویٹ لاس سپلیمنٹس
آپ کو بازار میں ہزار قسم کی چربی کم کرنے والی چائے
ڈیٹاکس ڈرنکس
اور ویٹ لاس سپلیمنٹس عام نظر آئیں گے

ان کی سیل بہت زیادہ ہوتی ہے
کیونکہ لوگ محنت سے زیادہ شارٹ کٹ چاہتے ہیں اور نسخوں پر چلتے ہیں

اگر ڈیٹاکس ڈرنکس کی بات کی جائے تو یہ صرف ہلکا پھلکا معدہ صاف کرتے ہیں
اصل ڈیٹاکس ہمارا جگر اور گردے روز کرتے ہیں اور کرتے آ رہے ہیں

فیٹ لاس سپلیمنٹس عموماً یا پانی کا وزن کم کرتے ہیں
یا بھوک کم کرتے ہیں

لیکن اصل چربی نہیں جلاتے

ان میں کیفین زیادہ ہوتی ہے
اور بلڈ پریشر کے علاوہ انزائٹی جیسے مسائل بھی ہو سکتے ہیں

اس لیے اپنے پیسے بچائیں

3- ملٹی وٹامن
وٹامنز ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
لیکن ہر بندے کو ملٹی وٹامن کی ضرورت نہیں ہوتی

2025 میں ایک بڑی سٹڈی پبلش ہوئی جس میں تین لاکھ سے زیادہ افراد شامل تھے
ملٹی وٹامن لینے والوں کو کچھ کیسز میں دل کے مسائل زیادہ دیکھے گئے بنسبت ان لوگوں کے جو صرف وہ وٹامن لے رہے تھے جس کی انہیں کمی تھی

اس کا مطلب یہ نہیں کہ وٹامنز خراب ہیں
بلکہ یہ کہ بغیر ضرورت کے ہر روز لینا فائدہ مند نہیں

اوور یوز کی صورت میں نقصان بھی ہو سکتا ہے
خاص طور پر وہ وٹامنز جو جسم میں جمع ہوتے ہیں

بہتر یہ ہے کہ ٹیسٹ کروائیں
اور صرف وہی وٹامن لیں جس کی واقعی کمی ہو

4- کولیجن یا اینٹی ایجنگ سپلیمنٹس
کولیجن ہمارا جسم خود بناتا ہے
اور یہ اسی پروٹین سے بنتا ہے جو ہم کھاتے ہیں

اگر آپ اچھا پروٹین لے رہے ہیں
تو الگ سے کولیجن لینے کی ضرورت نہیں

اگر آپ پانچ دس گرام کولیجن سپلیمنٹ کی فارم میں لیتے ہیں
تو وہ معدے میں جا کر ٹوٹ جاتا ہے
اور عام امائنو ایسڈز میں تبدیل ہو جاتا ہے

وہ سیدھا سکن یا جوڑوں میں جا کر نہیں لگتا

زیادہ تر کیسز میں یہ صرف مہنگا شوق ہوتا ہے

5- ٹیسٹوسٹیرون بوسٹرز
مارکیٹ میں بہت سے نیچرل اور ہربل ٹیسٹوسٹیرون بوسٹرز ملتے ہیں
زیادہ تر کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا

کچھ کیسز میں یہ ہارمون بیلنس بھی خراب کر سکتے ہیں

اصل ٹیسٹوسٹیرون بڑھتا ہے
اچھی نیند سے
ویٹ ٹریننگ سے
اور صحیح ڈائٹ سے

6- بی سی اے اے
اگر آپ پہلے ہی پروٹین ٹھیک مقدار میں لے رہے ہیں
یا ویے پروٹین استعمال کر رہے ہیں

تو بی سی اے اے لینے کی کوئی ضرورت نہیں

کیونکہ وہی امائنو ایسڈز آپ کو پہلے ہی مل رہے ہوتے ہیں

یہ لسٹ اور بھی لمبی ہو سکتی ہے
لیکن ایک بات یاد رکھیں

اگر آپ کی ڈائٹ ٹھیک نہیں تو کوئی سپلیمنٹ کام نہیں کرے گا
اور اگر ڈائٹ ٹھیک ہے تو زیادہ سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں ہوتی

8
275 views

Comment