logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

یران کے جوہری پاوَر پلانٹ پر دوبارہ حملے ، جوہری نگران ادارے کی فریقین سے ’انتہائی تحمل‘ کی اپیل


بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے مطابق ملکِ ایران نے مذکورہ ذمہ دار ادارے کو آگاہ کیا ہے کہ ایک اور میزائل نے ایران کے بوشہر میں قائم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے احاطے کو ’نشانہ بنایا‘ ہے۔

ذمہ دار
ادارے کے مطابق ’ایران کے حکام کے مطابق پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے تمام اراکین بھی اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہے ہیں۔ ایرانی انتظامیہ کے بقول پاور پلانٹ بھی معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور یہ بھی فلحال متاثر نہیں ہوا۔‘

ذمہ دار ادارے
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اس جنگی تنازع کے دوران جوہری تنصابات کے خطرات کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنانے اور تمام تر صورتحال میں ’انتہائی تحمل‘ سے کام لینے کی اپنی اپیل کو ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی ایران کے اس واحد فعال جوہری بجلی گھر جو جنوبی شہر بوشہر میں قائم ہے کو مزائیل سے نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اُس وقت بھی یہ پاور پلانٹ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی ذیاں کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

2
2177 views

Comment