logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

ایران جنگ سے دور بھاگ رہا ہے

توبہ توبہ !! سید مکرم

بڑی عجیب بات ہے ایران جنگ سے دور بھاگ رہا تھا مگر زبردستی امریکہ اور اسرائیل نے اس پر حملہ کرکے اس پر جنگ مسلط کر دیا ۔حالانکہ ایران سے امریکہ کو کوئی خطرہ ہے ہی نہیں لیکن پھر بھی وہ اسرائیل کی اس جنگ میں اس کے ساتھ شامل ہے تو اس کی وجہ بالکل صاف ہے بیٹے نے جنگ کی ٹھان لی ہے تو ابا دور کیسے رہ سکتے ہیں ۔لیکن امریکہ اور اسرائیل دونوں اس جنگ میں خلیج کے حکمرانوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا بھی بجا ہے کہ ہم نے تمہارے ملکوں میں اپنے ایئر بیس تمہارے تحفظ کے لیے ہی تو بناۓ ہیں ورنہ ایران کب کا تمہارے علاقوں پر چڑھ دوڑتا ۔سچ کہیں تو امریکہ کی اس دلیل میں دم ہے ۔عرب جس طرز پر اس خطے میں بغیر کسی فوجی طاقت کے حکمرانی کر رہے ہیں یہ لوگ اگر امریکہ کو جزیہ نہ دیتے اور امریکی انٹلیجنس اور ان کے ہوائی اور بحری بیڑے ان کی نگرانی نہ کرتے تو ایران کو کتنا وقت لگے کا ان کی حکومتوں کو صاف کرنے میں ۔ٹرمپ نے کہا بھی ہے کہ میں عرب کے بادشاہوں سے پیار کرتا ہوں کیوں کہ یہ بہت اچھے لوگ ہیں ۔مجھے ٹریلین ڈالر دیتے ہیں اور میں انہیں تحفظ دیتا ہوں نہیں تو یہ دو ہفتے بھی حکمراں نہ رہ پائیں ۔دنیا نے دیکھا بھی کہ کیسے صدام حسین کی فوج راتوں رات کویت پر قبضہ کر لیا ۔مملکت سعود کو بھی خوف لاحق ہوا کہ کہیں یہ اڑیل ڈکٹیٹر مملکت سعود پر بھی چڑھائی نہ کردے فوراً امریکی فوج کو دعوت دے دی اور امریکی فوج نے اپنی وفاداری نبھائی ۔یہ اور بات ہے کہ اس پوری جنگ کا خرچ خلیجی ممالک نے نفع کے ساتھ امریکہ کو ادا کیا ۔ویسے ہم نے عام حالات میں بھی دیکھا ہے کہ جب کوئی امیر شخص اپنے کسی کام کے لئے کسی مافیاء کی ایک بار مدد لیتا ہے یا اس کے چنگل میں پھنس جاتا ہے تو یہ مافیاء بغیر کسی ضرورت کے بھی اس امیر آدمی سے پیسے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں یا بلیک میلنگ کرتے ہیں ۔امریکہ بھی عالمی سیاست کے جنگل کا بڑا مافیاء ہی ہے ۔مختلف ذرائع سے سننے میں آرہا ہے کہ اب وہ ایران اسرائیل جنگ کے لئے بھی خلیجی حکمرانوں کے پانچ ٹریلین رقم کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ویسے تھوڑے دن پہلے امریکی عہدیدار لنڈسے گراہم کھلے طور پر عربوں سے کہہ چکا ہے کہ آپ کو بھی اس جنگ میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے کیوں کہ یہ جنگ آپ کی بھی ہے کیوں کہ اگر ایران کو ختم نہیں کیا گیا تو وہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی ختم کر دے گا ۔جبکہ پچھلے سال تجارتی معاہدوں کے نام پر ڈونالڈ ٹرمپ خلیجی حکمرانوں سے چھ ٹریلین وصول کر لے گیا ہے ۔خود امریکہ نے پوری افغان جنگ پر چار ٹریلین کے قریب خرچ کیا ہے ۔اگر خلیج کے حکمراں امریکہ کو پانچ ٹریلین دیں گے تو وہ اسی رقم سے خود ایران کے خلاف نہیں لڑ سکتے ؟
نہیں لڑ سکتے نا ۔عرب پرامن لوگ ہیں دنیا کے مسلمانوں کی روزی روٹی کا بند و بست کر رہے ہیں وہ خود ہتھیار کیسے اٹھا سکتے ہیں ۔یہ لوگ رافضی ۔ اخوانی حماسی اور حوثی تھوڑی ہیں ۔یہ سارے لڑائی جھگڑے قتل اور فساد جیسے ناجائز کام رافضی ایران یہودی اسرائیل اور صہیونی اور صلیبی عیسائی کے ہیں توبہ توبہ !!

0
76 views

Comment