logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

Iran supreme leader

رپورٹس کے مطابق نئے سپریم لیڈر نے سات دنوں میں اپنے والد، والدہ، بیوی، بیٹا، بہن، بھانجی اور بھانجا کھو دیا
یہ سانحہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پیش آیا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
28 فروری 2026 کو تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو شہید کر دیا گیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب ایران کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ اس کے صرف دو دن بعد، 2 مارچ کو، ان کی والدہ منصورہ خجستہ باقرزادہ بھی انہی حملوں میں لگنے والی چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔

یہ سانحہ یہیں نہیں رکا مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ اور ان کا ایک بیٹا بھی انہی فضائی حملوں میں جاں بحق ہو گئے۔ ایک باپ اور شوہر کے لیے یہ درد ناقابلِ بیان تھا جب اپنے گھر کے چراغ ایک ایک کر کے بجھتے چلے جائیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک بہن، ایک بھانجا، ایک بھانجی اور ایک بہنوئی بھی انہی حملوں کی نذر ہو گئے ۔ اگرچہ ان اموات کی مکمل آزادانہ تصدیق ابھی باقی ہے۔ اس طرح صرف سات دنوں کے اندر اندر ایک ہی خاندان کے سات سے زائد افراد اس دنیا سے اٹھ گئے۔
8 مارچ 2026 کو ماہرین کی اسمبلی نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا۔ وہ ایسے وقت میں اس عظیم ذمہ داری کے بوجھ تلے آئے جب ان کا اپنا گھر اجڑ چکا تھا، دل غموں سے بھرا ہوا تھا، اور پوری قوم جنگ کی آگ میں جھلس رہی تھی۔
ایران کا سپریم لیڈر ملک کا سب سے بڑا سیاسی اور مذہبی اختیار رکھتا ہے۔ وہ فوج، عدلیہ اور تمام اہم پالیسی فیصلوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ایران میں قیادت کی تبدیلی ہمیشہ عالمی توجہ کا مرکز بنتی ہے لیکن اس بار یہ تبدیلی اتنے گہرے ذاتی درد کے ساتھ آئی ہے اور مجتبٰی خامنہ ای کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خاموش تبع انسان ہیں اتنا بڑا غم دل میں لیئے طوفان کے آنے سے پہلے کی خاموشی کا سما ہے اور پتہ نہیں آنے والے دنوں میں یہ خاموش طوفان دنیا کے لیئے کیا لے کر آئے گا۔
میڈیا اور سوشل میڈیا کا کردار

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جنگ صرف میدانِ جنگ میں نہیں لڑی جاتی اس کی آگ گھروں، خاندانوں اور دلوں تک بھی پہنچتی ہے۔
📰
(Sources):

Al Jazeera English — aljazeera.com
BBC News — bbc.com/news
NBC News — nbcnews.com

#WorldNews #BreakingNews #fblifestyle #WorldNews #war #GlobalPolitics #facebook #nonfollowers #fypchallenge

0
77 views

Comment