logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

سویدھان پریمی ناشک کر اور ایمس چرتبیل ٹرسٹ پانچویں اجتمائی افطار کا شاندار انقعاد


ناسک: ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر سویدھان پریمی ناشک کر ” اور ایمس چرتبیل ٹرسٹ کی جانب سے پانچویں اجتماعی افطار پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ہفتہ، 7 مارچ 2026 کو شام 4 بجے ہتاتما اسمارک، سی بی ایس ناسک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر شہر کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھائی چارہ، اتحاد اور آئینی اقدار کو مضبوط بنانے کا پیغام دیا۔
پروگرام کا آغاز اجتماعی دعا سے ہوا جس کے بعد حاضرین نے ایک دوسرے کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی اصل پہچان مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے باوجود اتحاد اور بھائی چارہ ہے۔ ایسے پروگرام معاشرے میں محبت، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں۔
اس موقع پر پروگرام کی صدارت ،کارگل جنگ کے ہیرو ساجد منصوری جبکہ تمہیدی کلمات اجمل خان نے پیش کیے۔ انہوں نے اجتماعی افطار کے مقصد اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں معاشرے میں نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ایسے وقت میں تمام مذاہب کے لوگوں کا ایک جگہ جمع ہونا اور بھائی چارے کا پیغام دینا انتہائی ضروری ہے۔
پروگرام میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کر کے مذہبی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال پیش کی۔ بدھ سماج کی جانب سے یشونت یامنی، بدھ بھکشو بھنتے ناگاسین، سکھ سماج کے نمائندے ریکھندر گیریش، مسلم سماج کے حافظ افضل اور ہندو دھرم کے پریمجی مہاراج سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سماج میں امن، محبت اور باہمی احترام برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان کا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور معاشرے کو ایک مضبوط ڈور میں باندھتا ہے، اس لیے آئینی اقدار کا احترام اور اس پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
افطار کے وقت تمام روزہ داروں نے اجتماعی طور پر روزہ کھولا۔ اس موقع پر کھجور، پھل اور دیگر غذائی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں اجتماعی کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہندو، مسلم، بدھ اور دیگر مذاہب کے افراد ایک ساتھ بیٹھ کر شریک ہوئے، جو گنگا جمنی تہذیب اور سماجی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال تھی۔
پروگرام کے اختتام پر منتظمین نے اس کامیاب انعقاد کے لیے تعاون کرنے والے تمام سماجی کارکنان، رضاکاروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ملک میں امن، محبت اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

57
954 views

Comment