logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

تھانہ رابوڈی خدمت گروپ کی جانب سے رمضان شریف میں سحری کا اہتمام


تھانہ نامہ نگار محمّد جاوید

ماہِ رمضان کی برکتوں کے پیشِ نظر رابوڑی خدمت گروپ کی جانب سے روزہ داروں کے لیے سحری کا معقول انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس نیک کام میں عوام کی جانب سے بھرپور تعاون بھی حاصل ہو رہا ہے۔
گروپ کے اراکین روزانہ سحری کے وقت چھترپتی شیواجی اسپتال پہنچ کر مریضوں کے تیمارداروں اور ضرورت مند روزہ داروں میں سحری تقسیم کرتے ہیں۔ اس اقدام سے اسپتال میں موجود لوگوں کو کافی سہولت مل رہی ہے۔
ذمہ داران کے مطابق رمضان ہمدردی اور خدمت کا مہینہ ہے، اور اسی جذبے کے تحت یہ سلسلہ پورے ماہ جاری رکھا جائے گا۔ علاقے کے لوگوں نے بھی اس خدمت کو سراہتے ہوئے آئندہ تعاون کا یقین دلایا ہے۔

41
2018 views

Comment