logo

قلم اردو ادبی خدمت" کے زیرِ اہتمام مشاعرہ منعقد

نامہ نگار محمّد جاوید شیخ

ناسک شہر میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے مقصد سے قلم اردو ادبی خدمت کے زیرِ اہتمام ارشاد وسیم شا عر کے اعجاز میں ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے میں شہر اور اطراف کے علاقوں سے آئے ہوئے شعراء نے اپنی منتخب غزلوں اور نظموں سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی گئی۔ ادارے کی جانب سے مہمان شعراء کا پُرخلوص استقبال کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت سینئر شاعرغلام غوث اظہر نے کی جبکہ مہمان خصوصی منصوری صاحب تھے نظامت اپنے منفرد اسلوب کے لیے معروف ناظم غلام شیخ نے انجام دی۔
مشاعرے میں محبت، انسانیت، سماجی اقدار اور موجودہ حالات پر مبنی اعجاز انجم، ناسک کے نۓ شا عر آصف سیید کے کلام کو خوب سراہا گیا۔ د،یر رات تک جاری رہنے والے اس مشاعرے میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔
آخر میں ادارے کے ذمہ داران ڈاکٹر آصف سیید ،ہارون شیخ ،اور دغیر ممبران نے تمام شعراء، مہمانانِ گرامی اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے ادبی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

33
1160 views