سکال اخبار کی جانب سے مصوری مقابلہ، شمس الدیں گھا وٹے پرائمری اسکول کے طلبہ کی کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع
تھانے
مہاراشٹر بھر کے طلبہ کے لیے ایک بڑے اور مقبول مصوری مقابلے کا انعقاد کیا ۔ روزنامہ سکال کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ مقابلہ ریاست کی سب سے بڑی اور معروف مصوری سرگرمیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں ہر سال بڑی تعداد میں طلبہ شرکت کرتے ہیں۔
اس مقابلے کے ذریعے بچوں کو اپنی تخیل، رنگوں اور خیالات کو کاغذ پر اُتارنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔
مقابلے میں شریک ہونے والے طلبہ کو تعریفی اسناد اور پرکشش انعامات دیے گئے
۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور فنِ مصوری سے دلچسپی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس مقابلے میں آئیڈیل اسکول کے طلبہ نے بھی شرکت اپنے اساتذہ نعیم سر مسعود سرکی رہنمائی میں کی
یہ تصویری مقابلہ اتوار، 18 جنوری 2026 کو منعقد کیا گیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ تمام طلبہ کے لیے داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔