logo

وزیر اعلیٰ حوصلہ افزائی منصوبہ کے لئے 31 جنوری تک جمع کرنے ہونگے کاغذات


موتی ہاری (خالد سیف اللہ): حکومت بہار کے ذریعہ اقلیتی طلبہ کو فراہم کرائے جانے والے وزیر اعلیٰ حوصلہ افزائی منصوبہ سے محروم طلبہ کو کاغذات جمع کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے محکمہ اقلیتی فلاح کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد صاحب نے بتایا کہ گزشتہ سال 2024 اور 2025 میں بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحان اور بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ منعقدہ مولوی امتحان میں فرسٹ ڈویژن مارکس لانے والی طالبات، اور مدرسہ بورڈ کے فوقانیہ امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب طلباء و طالبات کو مذکورہ منصوبہ کا فائدہ ملنا ہے۔
ماضی میں اس منصوبہ کے لئے کاغذات جمع نہیں کرنے والے طلباء کو محکمہ کی طرف سے موقع فراہم کیا گیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ محروم طلباء آئندہ 31 جنوری تک مطلوبہ کاغذات جمع کرسکیں گے۔
جناب محمد ساجد صاحب نے بتایا کہ طلباء کے مذکورہ کلاس کا مارکس شیٹ، ایڈمٹ کارڈ، رہائشی سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، بینک پاس بک کی فوٹو کاپی خود لاکر دفتری اوقات میں کلکٹریٹ کے احاطہ میں ضلع اقلیتی دفتر موتی ہاری میں جمع کرنا ہوگا۔ کاغذات موصول ہونے کے بعد اہل امیدواروں کو مذکور رقم سی ایف ایم ایس (CFMS) کے توسط رقم سیدھے کھاتہ میں بھیج دی جائیگی۔

48
927 views