logo

دسویں جماعت کے طلبہ کے لیےتھانے میں تعلیمی رہنمائی کیمپ کا انعقاد


تھانے رابوڈی
نامہ نگار: محمّد جاوید شیخ

مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) کی جانب سے گڈکری رنگایتن، ٹھانے میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی رہنمائی کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے اگلے مراحل، کیریئر کے انتخاب اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں درست رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر حضرت مولانا سید اشرف صاحب (امام باولا مسجد)، ڈاکٹر مبارک کاپڑی سر،سابق کارپوریٹر نجیب ملا ، حافظ عارف انصاری، اسماعیل نیرکر، سعید شیخ، اجمعین شیخ، مقصود باپے، آفتاب شیخ اور ادارے کے عہدیداران موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، نظم و ضبط اور محنت کی تلقین کی۔
رہنمائی سیشن میں امتحانی تیاری، وقت کے بہتر استعمال اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر مفید مشورے دیے گئے۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق آئندہ بھی ایسے تعلیمی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

73
1929 views