ناسک میں 12 دسمبر 2025 کی شام ادب اور موسیقی کا خوبصورت سنگم
نامہ نگار: محمّد جاوید شیخ
ناسک میں 12 دسمبر 2025 کی شام ادب اور موسیقی کا خوبصورت سنگم دیکھنے کو ملا، جب بزمِ ادب اور ایمس چیرٹیبل ٹرسٹ نے مشترکہ طور پر "شامِ غزل" کا پروگرام پیش کیا۔
تقریب ہوٹل کوالٹی اِن ریجنسی، ناسک۔پونا روڈ میں منعقد ہوئی۔ محفل میں ممبئی سے آئی معروف *غزل گائیکہ جوتسنا اور غزل گایک شیوا*، نے اپنی دلکش آواز میں ایک سے بڑھ کر ایک غزلیں پیش کیں۔ سامعین نے ہر غزل پر خوب داد دی اور ماحول سراسر موسیقی و محبت سے بھرا رہا۔
اردو غزل اور شاعری سے محبت رکھنے والے مختلف طبقوں کے لوگ اس محفل میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے.
حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسی محفلیں شہر کی تہذیبی فضا کو تازگی بخشتی ہیں۔
آرگنائزرز کے مطابق، "شامِ غزل" ناسک کے ثقافتی کیلنڈر میں ایک یادگار شام کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
آخر میں لوگوں نے بزمِ ادب اور ایمس چیرٹیبل ٹرسٹ ناسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔