logo

کوکنی فیض انرجی اسٹیشن کا افتتاح، مقامی ترقی کو نئی رفتار

ناسک: نامہ نگار جاوید شیخ

10 دسمبر 2025 11 بجے وڈالا گاؤں کے مشرق، پاتھردی روڈ ،دار ال مدینہ اسکول کے سامنے کوکنی فیض انرجی اسٹیشن کا افتتاح ایک سادہ مگر اہم تقریب میں ہوا۔ اسٹیج پر معزز مہمان موجود تھے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ موقع پر تیار کیا گیا خوبصورت پنڈال ماحول کو خوشگوار بنا رہا تھا۔

تقریب میں بی. پی سی ایل کمپنی کے افسران نے بتایا کہ نئے انرجی اسٹیشن سے علاقے کو بہتر سہولیات ملیں گی اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ مہمانانِ خصوصی نے کہا کہ یہ منصوبہ اس خطے کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عوام نے بھی بھرپور جوش کے ساتھ تقریب میں حصہ لیا اور اس نئے پروجیکٹ سے جڑی اپنی امیدیں ظاہر کیں۔ مجموعی طور پر اس آغاز کو علاقے کی ترقی کی سمت ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر بابو بھائی کوکنی فیملی، معزز نگر سیوک کھوڑے سر، ایمس ٹرسٹ کے اجمل خان، جاوید شیخ سر، مولانا جاہد صاحب اور ناسک کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

8
781 views