logo

" نئی دہلی میں مرکزی وزیر CR پاٹل کے ہاتھوں" ضلع نرمل کلکٹر ابھیلا شا ابھینو صاحبہ کو بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد۔ 20/ نومبر(سرفراز نیوز ایجنسی)۔ قومی سطح پر نرمل ضلع نے ایک بار پھر اپنی شناخت منوائی۔ تفصیلات کے مطابق ایوارڈ ملنے پر نرمل ضلع کلکٹر ابھلا شا ابھینو صاحبہ کو جناب محمد افتخار الدین انصاری حسامی و نظامی سکریٹری الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل نے مبارکباد پیش کی ہے خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔ نرمل ضلع نے ایک مرتبہ پھر قومی سطح پر اپنی عظمت کا لوہا منوایا ہے۔ جل ایوارڈز کے حصے کے طور پر نرمل ضلع کو جل سنچائے جن بھا گیداری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ منگل کے روز نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ مرکزی تقریب میں مرکزی وزیر برائے جل شکتی، سی۔ آر۔ پائل نے یہ ایوارڈ ضلع کلکٹر ابھلا شا ابھینو کے حوالے کیا۔ ایوارڈ ملنے کے موقع پر ضلع کلکٹر ابھلا شا ابھینو صاحبہ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نرمل ضلع کو جل سنچائے جن بھا گیداری ایوارڈ ملنا باعث خوشی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کامیابی ضلع کے افسران کی مشتر کہ محنت اور عوام کی قیمتی شمولیت سے ممکن ہوئی ہے۔ کلکٹر صاحبہ نے اس موقع پر ان تمام افسران اور عوام کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ سب کا ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے والوں میں ضلع کلکٹر ابھلا شا ابھینو کے ساتھ ضلعی دیہی ترقیاتی ادارے کی عہدیدار وجے لکشمی بھی شامل تھیں۔ نرمل ضلع کو جل سنچائے جن بھا گیداری ایوارڈ ملنے پر ایڈیشنل کلکٹر ز فیضان احمد اور کشور کمار نے خوشی کا اظہار کیا اور کلکٹر ابھیلا شا ابھینو صاحبہ کو مبارکباد پیش کی۔ متعدد افسران، عوامی نمائندگان اور عوام ضلع کے اس معزز ایوارڈ پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

0
35 views