logo

شراب‘ گانجہ‘ منشیات کا استعمال‘ خاندان اور سماج کیلئے لعنت نشہ سے دور رہنے ہپی ہوم ٹاورس اُپرپلی راجندرنگر میں شعور بیداری

حیدرآباد۔ 04/ جو لائی۔(سرفراز نیوز ایجنسی)۔ ہپی ہوم ٹاورس اور ہپی ہوم پیالس بلاکس کے جملہ (9) اپارٹمنٹس کے رہائشی مقامی افراد اور مقامی فلیٹ اونرس ویلفیر اسوسی ایشن کے عہدیداروں جناب حسین‘ نظیر‘ شمس‘ اکبر علی‘فرید‘ فیروز‘ رام کرشنا نائیڈو‘اسماء‘رئیسہ اور دیگرلوگوں نے شعوربیداری کرتے ہوئیں کہا کہ خاص کرکے اُپر پلی‘ راجند نگر پلر نمبر185 پی وی این آر ایکسپریس وے ہپی ہوم ٹاورس اور ہپی ہوم پیالس کے علاقوں میں شراب‘ منشیات کا استعمال‘ خاندان اور سماج کیلئے لعنت نشہ سے دور رہنے میں شعور بیداری شروع کی ہے اور ان علاقوں میں بیرونی علاقوں سے لوگوں کی آمد ورفت رہتی ہے اور کھلے عام رات دیر گئے تک شراب پیتے اور حالت نشہ میں شرابی لب سڑک بحث و تکرار کرتے ہیں راستوں پر گاڑیاں ٹھہرا کر ٹریفک میں خلل پیدا کررہے ہیں اور دیگر واقعات بھی پیش آرہے ہیں اس علاقہ کے رہنے والوں کے لئے کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔ شرابیوں کے چیخ و پکار اور ایک دوسرے کو گالی گلوج سے مکینوں کی رات کی نیند حرام ہوچکی ہے مقامی عوام کوکافی مشکلات سے سائبر کرائم اور جرائم در پیش ہورہے ہیں۔ ریاستی تلنگانہ حکومت نے بہترین اقدامات کرتے ہوئیں گانجہ یا دیگر منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے متعلق سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ سختی کاروائی کریں۔ چاکلیٹ اور آئس کریم جیسے اشیا میں گانجا اور دیگر نشہ آور میں ملا کر فروخت کرنا ہے تو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ اسکولوں سے لیکر زیر یونیورسٹیوں تک طلبہ منشیات کے زیر اثر آ رہے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔ نوجوان گانجا اور ڈرگس کے غلام بن جائیں تو منشیات سے دور رہ کر صحت مند زندگی گزاریں گے۔ منشیات صرف ایک فرد ہی نہیں بلکہ پورے خاندان اور سماج کو برباد کر دیتی ہے۔ نو جوان نسل کو اس خطرناک راستے سے بچنا چاہیے اور تعمیری زندگی کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔ نوجوان طبقہ کو چاہیے کہ وہ بھی اس جدو جہد کا حصہ بنے تا کہ ایک محفوظ اور صحت مند سماج کی تشکیل ممکن ہو سکے۔نوجوان سگریٹ یا منشیات کو دور ر ہیں تو اچھا ہے لیکن یہ ایک عادت بن جاتی ہے اور وہ منشیات کے عادی ہو کر اپنی زندگی اور اپنے والدین کی خواہشات کو تباہ کر دیتے ہیں۔منشیات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ان کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور پکڑے جانے پر ہسپتال میں داخل اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نو جوانوں نے منشیات کی عادت نہیں ڈالی اور اچھی تعلیم حاصل کر کے اپنا سنہری مستقبل بنا نا چائیں۔ کسی بھی حالت میں منشیات کے استعمال سے دور رہیں۔ یہ علاقہ راجند نگر پولیس اسٹیشن سائبرآباد کے حدودمیں آتا ہے اس سے قبل ہپی ہوم ٹاورس کے اطراف و اکناف میں سی سی ٹی و ی کیمرے نصب کئے گئے تھے اس وقت سی سی کیمرے کی مددسے Muthoot financeکے چوروں کو گرفتار کیا گیا تھا اور دیگر مسائل کو حل کیا گیا تھا۔ بعد ازیں ناکارہ سی سی ٹی وی کیمروں کو نکال دیا گیا ہے راجندر نگر پولیس اسٹیشن بخوبی واقف ہے۔ لہذا مقامی عوام نے ریاستی تلنگانہ چیف منسٹر جناب اے ریونت ریڈی‘ ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر جناب بھٹی وکرامارکا‘ ریاستی وزیر جناب جوپلی کرشنا راؤ پروہسبیشن اینڈ اکسائزاور کمشنر سائبرآباد پولیس جناب اویناش موہنتی‘ کمشنر پروہسبیشن اینڈ اکسائز حکومت تلنگانہ اورڈسٹرکٹ پروہسبیشن اینڈ اکسائز آ فیسر شمش آباد رنگاریڈی ڈسٹرکٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی اپارٹمنٹس ہپی ہوم ٹاورس اور ہپی ہوم پیالس اپارٹمنٹس کے مین داخلہ روڈ پلر نمبر185اُپر پلی راجندرنگرحیدرآباد ضلع رنگا ریڈی پر سری لکشمی نرسمہا سوامی وائنزشاپ (شراب خانہ) میں داخلہ کے روڈ کے دونوں جانب گاڑیاں پارک کرنے سے رہائشی عوام‘ اسکولس و کالجس بسیں وغیرہ کو آمد وو رفت کے لئے ٹرایفک جام کرد یا جاتا ہے‘ لڑکیوں ’و‘خواتین کو مشکلات پیش آرہی ہے اورہپی ہوم ٹاورس اور ہپی ہوم پیالس بلاکس کے جملہ (9) اپارٹمنٹس کے سیلر پارکنگ اور گرؤانڈ میں نواجون لوگ گانجہ اور شراب کا استعمال رات دیر کرتے ہیں اس سے شرابیوں اور گنجاٹیہ کے چیخ و پکار اور ایک دوسرے کو گالی گلوج سے مکینوں کی رات کی نیند حرام ہوچکی ہے مقامی عوام کوکافی مشکلات سے سائبر کرائم اور جرائم اضافہ ہور ہا ہے۔شراب خانہ کو فوری برخاست کریں‘ وائنزشاپ لائسنس تجدید نہ کریں‘ لائسنس برخاست کردیں‘ وائنزشاپ دوسرے کو الاٹ نہ کریں اور گنجاٹیہ کے خلاف ضروری کاروائی کریں اور اطراف و اکناف میں فوری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تا کہ لااینڈ آرڈر برقرار رہے سکیں‘ عوام پرسکون زندگی گذار سکیں۔

8
426 views