logo

کانگریس حکومت محنت کش گگ ورکرز کو انصاف دے رہی ہے: راہل

نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لگ ور کرز کے مسئلہ کو حل کرنا کا نگریس کی ترجیح ہے اور اس کے لیے کانگریس کی حکومت والی تمام ریاستوں میں قانون بنائے جا رہے ہیں جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا، "رٹنگ نہیں، حق چاہیے ، انسان ہیں ہم ، غلام نہیں۔ بھارت جوڑو یا ترا کے دوران جب میں لگ ورکرز سے ملا، تو یہ الفاظ میرے دل میں اتر گئے۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے ، ایک ایسا آرڈینس لایا گیا ہے جو گگ ورکرز کو حقوق، تحفظ اور احترام دیتا ہے۔ یہ ورکر زدن رات ہمارے لئے کھانا، ضروری سامان اور سہولیات پہنچاتے ہیں، گرمی، سردی اور بارش تک کی پر واہ نہیں کرتے لیکن اکثر انہیں بغیر کسی وجہ ایپ سے ہٹادیا جاتا ہے ، بیمار ہونے پر چھٹی نہیں ملتی اور ان کی محنت کی کمائی کا فیصلہ خفیہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔

8
717 views