کو رونا وائرس کے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: وزارت صحت
نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے منگل کے روز پھر سے یہ اعادہ کیا کہ ملک میں کو وڈا نفیکشن کی صور تحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 19 مئی سے اب تک ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 1010 تک پہنچ گئے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا ہے کہ ملک میں کو روناوائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔