اسدالدین اویسی کی کھل کر تعریف کرنے لگے مرکزی وزیر کرن رجیجو : پاکستان کی تو پول ہی کھول دی
نئی دہلی،٢٧ مئی (ذرائع) مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کےصدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی کھلے عام پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے پر ستائش کی ہے۔اویسی نے کویت میں بین الاقوامی سطح پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے 2019 میں چین کی فوجی مشق کی تصویر کو بھارت کے خلاف فتح کے طور پر پیش کرنے پر پاکستانی فوج اور قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کرن ریجیجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر اویسی کی تقریر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "پاکستان کی تو پول ہی کھول دی۔” اس غیر متوقع تعریف نے سیاسی حلقوں اور عوام کی توجہ حاصل کی، کیونکہ مختلف نظریاتی جماعتوں کے درمیان ایسا تعاون شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے