
محمد ارشد مبین زبیری کے انتقال پر اردو ادب کا عظیم نقصان تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کا اظہار تعزیت
حیدر آباد۔ 03 مئی (سرفراز نیوز ایجنسی)۔ صدر نشین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان کے صدرات میں تعزیتی اجلاس میں تما م عہدیداران ’و‘ ملازمین اُردو اکیڈیمی نے جریدہ ماہنامہ " قومی زبان" کے تزئین و ترتیب کار جناب محمد ارشد مبین زبیری مرحوم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی اورخراج عقیدت پیش کیا اوراس تعزیتی اجلاس میں طاہر بن حمدان نے کہا کہ محمد ارشد مبین زبیری مرحوم نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی میں فروغ اردو کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ وہ ایک انتہائی مخلص، ملنسار اور خوش مزاج آدمی تھے۔ قومی زبان رسالہ کو بڑی خوبصورتی سے ترتیب دیا کرتے تھے اورسینئر شعراء سے خود غزلیں منگوا کر شائع کرتے تھے۔ ارشد مبین زبیری تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ہر پروگرام میں پیش پیش رہتے تھے اور وہ اردو ادبی حلقوں سے پوری طرح واقف تھے۔ ان کے انتقال سے اردوادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اردواکیڈیمی کے علمی، ادبی، لسانی، فنی و سائنسی جریدہ قومی زبان کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں محمد ارشد بین زبیری مرحوم کا نے اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے مہانامہ قومی زبان کو جس محنت لگن جستجو اور سنجیدگی سے ترتیب دیاکرتے تھے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وہ ہمیشہ رسالہ کے کام میں اکیڈیمی میں مصروف رہتے تھے۔ قومی زبان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر ریسرچ اسکالر چاہتا ہے کہ ان کا مضمون اس میں شائع ہو۔ انہوں نے آخری وقت تک اردواکیڈیمی میں ایمانداری سے اپنا کام انجام دیا۔ ان کے زیر نگرانی کئی اہم خصوصی شمارے اکیڈیمی سے شائع ہوئے جو ایک تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے انتقال سے اردو ادب کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور اس موقع پرجناب وی کرشنااسسٹنٹ ڈائرکٹر‘ شیخ اسمعیل سپرنٹنڈنٹ‘ عطاء اللہ خان سپرنٹنڈنٹ‘ ڈاکٹر احتشام الدین خرم سینئر اسسٹنٹ‘ اطہر خان سینئر اسسٹنٹ‘ جونئر اسسٹنس انور علی خان‘ جنید اللہ بیگ‘ رجب علی‘ اسمعیل جاوید‘ محمد رفیع‘میر سعادت علی‘ عبدالذکر‘ و دیگر اسٹاف ذاکر حسین‘ محمد ابراہیم‘ محمد آعظم علی‘ رمنا بائی‘ ارون کمار‘ گوپال ریڈی موجود تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔