logo

حضرت مولانا مصطفی صاحب مظاہری مفسر قران کے ہاتھوں اُردو ایک سالہ ڈپلومہ‘ عربی ایک سالہ’و‘ دو سالہ ڈپلوما اسنادات کامیاب طلباء و طالبات میں تقسیم

نرمل۔ 10۔ نومبر(سرفراز نیوز ایجنسی)۔ حضرت مولانا مصطفی صاحب مظاہری مفسر قران الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ضلع نرمل مغل پورہ ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی مصطفی صاحب مظاہری مفسر قران نے صدارت کی اور پروگرام کی زیر نگرانی حضرت مولانا حافظ مفتی محمد ریاض الدین انصاری قاسمی صاحب ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نے کی۔ قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان وزارت تعلیم حکومت ہند کے تحت برانچ الانصار ایجو کیشنل سوسائٹی نرمل کے زیر اہتمام اسٹڈی سنٹر نرمل کے طلبہ و طالبات کے اُردو ایک سالہ ڈپلومہ‘ عربی ایک سالہ’و‘ دو سالہ ڈپلوما کورسس میں کامیاب طلبا و طالبات میں اسنادات تقسیم کیے گئے اس موقع پر صدر مجلس جناب عظیم بن یحیی سابقہ صدر نشین بلدیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کو ترک نہ کرے تعلیم ہر موقع پر انسان کو کام آتی ہے اور انہوں نے طلبہ و طالبات کو سخت محنت اور جستجو کرنے کی ہدایت دی قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان وزارت تعلیم حکومت ہند کا اسٹڈی سنٹر ضلع نرمل میں موجود ہے یہ بات مفتی مبین قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نرمل نے کہا اس موقع پر مفتی فیصل قاسمی جمیعت العلماء ضلع نرمل نے قومی کونسل کی اہمیت پر روشنی ڈالی جناب خواجہ عارف احمد صدرحج سوسائٹی نے کہا کہ الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی نے ضلع نرمل میں کمپیوٹر سنٹر کی ہزاروں طلبہ نے ا ستفادہ کیا اس میں اس موقع پر مدیر اعلی دبنگ روزنامہ اخبار ضلع نرمل نے کہا کہ الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع نرمل میں سمینار و مشاعرے اور تعلیمی ادارے جات محنت اور جستجو کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں اس موقع پر مجید خان سعید پٹیل روزنامہ سہارا نے مہمان اعزازی کے حیثیت سے شرکت کی۔محمد افتخار الدین انصاری نظامی نے الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی کے تعلیمی ادارے جات نے اُردو ایک سالہ ڈپلومہ‘ عربی ایک سالہ’و‘ دو سالہ ڈپلوما کورسس پر روشنی ڈالتے ہوئیں کہا ہے کہ حکومت ہند کے تحت قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان وزارت تعلیم جو خود مختار ادارہ ہے اس کے اہم مقاصد اُردو زبان کا فروغ اور اسکی ترقی و اشاعت جدید سائنسی علوم اورٹکینکی علوم نیزجدید تناظر میں نشوو نما پانے والے تصورات و نظریات کو اُردو زبان میں دستیاب کرنے کیلئے ضروری اقدام کرنااُردو زبان اور تعلیم کے فروغ سے متعلق حکومت ہندکو صلاح و مشورہ دینا اس کے علاوہ عربی و فارسی زبانوں کے فروغ کے لئے بھی کوشاں رہتاہے کیونکے یہ دو زبانیں اُردو زبان کی اعلیٰ مہارت کیلئے نا گزیر ہمیں اس ضمن میں کو نسل عربی و فارسی زبانوں کے فروغ کے لئے اداروں اور تنظیموں کو مالی امدادبھی فراہم کرتی ہے ایک سالہ اور دو سالہ عربی ڈپلوما کورس تیار کیا اس میں عمر کی کوئی قید نہیں عربی سے اُردو سے واقف کرنے کے لئے اس کی کوشش بڑی اہمیت رکھتی ہے تعلیم کی تکمیل پر ایک سالہ عربی ڈپلوما اوردو سالہ عربی ڈپلو ما سر ٹیفکیٹ دیا جاتا ہے عربی زبان کی اہمیت ہمیشہ رہی عربی زبان میں علوم اسلام کا سار اسرمایہ موجود ہے عربی زبان سیکھنے کی احادیث میں فضیلت بھی آتی ہے مدارس اسلامیہ کے طلباء و طالبات بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں اُردو میڈیم انگلش میڈیم کے طلبا و طالبات بھی اس کورس سے استفادہ حاصل کریں اس موقع پر قرات کلام پاک کا اغاز حافظ ابراہیم انصاری نے کی نعت شریف عبدالفہیم ماجد نے پیش کیا اس موقع پر الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی کی جانب سے حضرت مولانا مفتی مصطفی صاحب مظاہری لاتور مفسر قران کی شاندار طور پر انہیں تہنیت پیش کی گئی محمد افتخار الدین انصاری نے مہمانان اور حضرات و خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

1
0 views