جامعہ حشمتیہ للبنات بانسبیڑیا کی طالبات نے مارا بازی اول، دوئم اور سوئم تینوں انعامات پر قبضہ
بانسبیڑیا ہگلی مغربی بنگالچک بانسبیڑیا ٣نمبر گمٹی پر منعقد ہونے والے سیرت کیوز کمپٹیشن میں جامعہ حشمتیہ للبنات بانسبیڑیا کی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول دوئم اور سوئم تینوں انعامات حاصل کئے اس پروگرام میں مختلف اداروں سے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت علامہ عبدالرشید مصباحی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مولانا قمرالدین ساحل حشمتی مہتمم جامعہ حشمیہ للبنات بانسبیڑیا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس انعامی مقابلہ میں جامعہ حشمتیہ للبنات بانسبیڑیا کی طالبات نے بہترین مظاہرہ کیا یقیناً قابل تعریف ہے اور اس سے جامعہ کے تعلیمی معیار کا پتہ چلتا ہے