ایس پی نوح کی تعریف، جُونید پان والا کو اعزاز دیا گیا
ہریانہ: فیروز پور جھڑکا میں پیش آنے والے دردناک سیور حادثے کے دوران بہادری اور انسانیت کی مثال قائم کرنے والے جُونید پان والا کو ایس پی نوح ، ارپت جین نے اپنے دفتر میں بلایا اور ان کی ہمت کی تعریف کی۔
ایس پی ارپت جین نے جُونید پان والا کو مستقبل میں بھی ایسے جرات مندانہ کام کرنے کی ترغیب دی اور ان کے کارنامے کو سراہا۔ یہ اقدام ایس پی نونہ کی بہترین پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو عوامی خدمت اور بہادری کو فروغ دیتا ہے۔