ایران عالم اسلام کی خاطر جنگ بھی لڑرہا ہے
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایران عالم اسلام کی خاطر جنگ بھی لڑرہا ہے اور انہیں عالم اسلام پر بم باری اور میزائیلیں برسا رہا اور حملے کررہا ہے۔ سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر، عمان، لبنان، اردن، آذربائیجان، ترکیہ، یہ سب اسلامی ممالک ہیں جن پر ایران حملے کررہا ہے۔
حتی کہ اس جنگ سے پہلے ایران کی عالم اسلام کے مسائل میں کیا شراکت رہی؟
یمن میں حوثی ملیشیا کی حمایت اور مدد ____
اور عراق میں الحشد الشعبی یعنی عوامی ملیشیا کی حمایت اور مدد_____
لبنان میں حزبُ اللہ نے صرف سیاسی فیصلوں پر قبضہ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، بلکہ وہ خطے کے دیگر ممالک، خصوصاً سعودی عرب میں تخریبی سرگرمیاں انجام دی۔
اس کی سب سے نمایاں مثال شام میں ایران اور حزبُ اللہ کا کردار ہے۔ سوال یہ ہے کہ عالمِ اسلام کے مسائل میں حمایت اور مدد کہاں ہے، جب سابقہ شامی حکومت کے ہاتھوں ہونے والے ان جرائم میں ایران کی طرف سے تعاون اور مدد فراہم کی گئی؟
لبنان میں سیاسی شخصیات کے قتل پر عالمِ اسلام کے مسائل میں حمایت اور مدد کہاں نظر آتی ہے؟
عراق میں عوامی ملیشیاؤں کو اس حد تک طاقتور بنانے میں، کہ انہوں نے سیاسی فیصلوں پر قبضہ کر لیا اور ترقی کا عمل متاثر ہو گیا، اس میں عالمِ اسلام کی حمایت اور مدد کہاں ہے؟
عالمِ اسلام کے مسائل میں یہ حمایت آخر کہاں ہے؟ افسوس کے ساتھ یہ نظر نہیں آتی۔ یہ محض نعرے ہیں جن کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جاتی ہے، جبکہ حقیقت میں یہ عناصر بنیادی طور پر ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں، نہ کہ ان نعروں کی حفاظت کے لیے جن کا وہ سہارا لیتے ہیں۔
امیر فیصل بن فرحان
وزیر خارجہ، سعودی عرب